Friday, April 26, 2024

لاہور : چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث دس بچے دم توڑگئے

لاہور : چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث دس بچے دم توڑگئے
December 21, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث دس بچے دم توڑ گئے چون وینٹی لیٹرز میں سے صرف چھبیس فعال ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث گذشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران دس بچوں کی ہلاکت ہوچکی ہے  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اس وقت اٹھائیس وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں جبکہ صرف چھبیس فنکشنل ہیں ڈاکٹرزکےمطابق روزانہ کی بنیاد پر سو بچوں کو وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑتی ہے ،اس وقت اسپتال کے وارڈ نمبر دو میں زیر علاج کئی بچوں  کو وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث ایمو بیگز کے ذریعے مصنوعی سانس دی جارہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بچوں کی واحد علاج گاہ ہونے کے باعث مریض بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ،مسئلہ جلدہی حل کرلیاجائیگا۔