Friday, May 3, 2024

لاہور: چار ڈاکو پٹرول پمپ کے عملے سے 32لاکھ روپے لوٹ کر فرار

لاہور: چار ڈاکو پٹرول پمپ کے عملے سے 32لاکھ روپے لوٹ کر فرار
August 3, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  کے علاقے ماڈل ٹاﺅن میں چار ڈاکو پٹرول پمپ کے عملے سے بتیس لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاﺅن موڑ پر واقع پٹرول پمپ کا عملہ بنک میں بتیس لاکھ روپے جمع کروانے کیلئے پمپ سے نکلا ہی تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوﺅں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا ۔ عملہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی ڈاکوﺅں نے ہوائی فائرنگ کی اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔