Monday, September 16, 2024

لاہور پیرا گون سٹی اسکینڈل میں سعد رفیق نیب میں پیش ہو گئے

لاہور پیرا گون سٹی اسکینڈل  میں سعد رفیق نیب میں پیش ہو گئے
March 28, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے پیراگون سٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے ۔

خواجہ سعد رفیق نے  کہا کہ ہم نے کبھی کوئی پلاٹ ، پرمٹ ، ٹھیکہ اور قرض نہیں لیا ،ہمارے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں ہے ۔کچھ ماہ سے عجیب و غریب معاملات میں الجھا دیا گیا ہوں ، میڈیا ٹرائل بھی جاری ہے ، ملک کو الیکشن کی طرف جانے دیا جائے تاکہ عوام فیصلہ کریں کون غلط ہے اور کون ٹھیک ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں  نیب پیشی سے متعلق لکھا کہ ایک اور پیشی، ایک اور طلبی،اس راہ پہ جو سب پر گزرتی ہے وہ گزری۔

خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا کہ ہم نے بہت جیلیں کاٹی ہیں  ، پیچھے ہٹنے والے نہیں ۔