Thursday, September 19, 2024

لاہور،ڈاکٹرز نے پیرآف سیال کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی

لاہور،ڈاکٹرز نے پیرآف سیال کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی
February 19, 2018

لاہور (92 نیوز) پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی فالج کے اٹیک کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ۔
پیر آف سیال شریف کو گزشتہ روز ختم نبوت کانفرنس کے لئے جاتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پرپہلے سرگودھا اور پھر لاہور منتقل کیا گیا ۔
لاہور کے اسپتال میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کو ایک گھنٹہ ایمرجنسی میں رکھنے کے بعد آئی سی یو منتقل کیا گیا ۔
ڈاکٹرز نے فوری طورپراُن کا ایم آرآئی کرایا ۔ رات گئے نیوروفزیشنز اور سرجنز نے پیرآف سیال شریف کا معائنہ کیا ۔ آج صبح بھی معائنہ کیا گیا ۔
پیر سیال شریف کے صاحبزادے پیر قاسم سیالوی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے علاج معالجہ شروع کر دیا ۔ امید ہے جلد طبیعت میں بہتری ہو گی ۔