Wednesday, April 24, 2024

لاہور : پی ٹی آئی کے کارکن محمد اکبر کے قاتل گرفتار

لاہور : پی ٹی آئی کے کارکن محمد اکبر کے قاتل گرفتار
October 18, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں قتل ہونیوالے پی ٹی آئی کے کارکن محمد اکبر کو غیر ت کے نام پر مارا گیا،سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ،جنہوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مقتول اکبر کی لاش چند روز قبل گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں نہر کے کنارے سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کو شبہ تھا کہ اکبر کو قتل کر کے لاش نہر میں بہائی گئی،پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش تھی کہ تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزموں کا کہنا ہے کہ اکبر کے ان کے خاندان کی ایک خاتون سے مراسم تھے جس کی رنجش پر اسے قتل کیا اور لاش نہر میں بہا دی۔