Friday, April 26, 2024

لاہور: پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

لاہور: پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
May 1, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کےجلسے کےتیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں سارا دن انتظامات کاجائزہ لینے کےلیے قائدین کی آمدورفت کاسلسلہ جاری رہا کپتان کا دھرنا کنٹینربھی پہنچادیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہورمیں جلسے کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے  میوزک کاتڑکالگانے کےلیے  آنے والے ڈی جے ولی  نے بھی انتظامات مکمل کرلیے ہیں اس حوالے سے شیرمیاندادکےبھائی قیصرندیم نے نائنٹی ٹونیوزسےخصوصی گفتگومیں اپنانیاترانہ بھی گنگنایا۔ انصافیئن خواتین نے پرسوں  پر پارٹی پرچم بنواکرنیاٹرینڈمتعارف کرایا جلسے میں ڈانس کے رنگ دکھانے کےلیے ماموں پاکستانی بھی کراچی سےلاہورپہنچ گئے ہیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی رات گئے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ عمران خان  کے مال روڈ پر آتے ہی ورکروں کا سیلاب بھی امڈ آیا جو گونوا ز گوکے نعرے لگاتے رہے ۔ جلسے کے آرگنائزرعبدالعلیم خان نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہاکہ وہ مقدمات سےنہیں ڈرتے،پہلے نو ہیں اب دس ہوگئےہیں تو بھی کوئی پرواہ نہیں ۔ جلسہ گاہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کارش رہا،،پرجوش کارکن بھنگڑے ڈالتے اورنعرے بازی کرتے رہے ۔