Friday, April 26, 2024

لاہور: پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی

لاہور: پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی
November 18, 2016

 لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا، پی ٹی آئی نے دیگر وکلاءسے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے پاناما کیس سے علیحدگی کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید پیروی نہیں کر سکتا جس فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کو پارٹی میں تنقید کا سامنا تھا اور کیس کو لے کر ان کے پارٹی قیادت سے بھی اختلافات تھےجس کا پی ٹی آئی کے وکیل نے اظہار بھی کیا تھا۔

ادھر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے دیگر وکلاءسے رابطے شروع کر دئیے ہیں نئے وکیل کیلئے اعتزاز احسن اور نعیم بخاری کا نام بھی لیا جارہا ہے لیکن ابھی کچھ طے نہیں کیا گیا