Monday, September 16, 2024

لاہور، پی ایس ایل میچز کی پارکنگ کیلئے انتظامات مکمل

لاہور، پی ایس ایل میچز کی پارکنگ کیلئے انتظامات مکمل
March 19, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورمیں پی ایس ایل  کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا  ہے ، سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پارکنگ کے لئے بھی  5 مقامات مخصوص کر دیئے  گئے ہیں ۔

شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ تک پہنچنے کے لئے اسٹیڈیم کے قریب  5 مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولت دی گئی ہے ،  جہاں سے شائقین کو بذریعہ شٹل سروس گراؤنڈتک  پہنچایا جائے گا۔

ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف سے آنے والے شائقین پنجاب یونیورسٹی ، مال روڈ کی طرف سے آنے والے لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ اور سن فورٹ ہوٹل کی پارکنگ استعمال کر سکیں گے  ، دوسری جانب  جہاں فیروز پور روڈ سے آنے والوں کے لئے پی سی ایس آئی آر کی گراؤنڈ میں پارکنگ کی سہولت میسر کی گئی ہے وہیں کینٹ کی جانب سے آنے والے تماشائیوں کو جام شریں پارک میں پارکنگ  کی سہولت  بھی مہیا کی گئی ہے۔

  میچوں کے دوران پارکنگ کمپنی کی جانب سے وی وی آئی پیز کے لیے دو پارکنگ اسٹینڈز جبکہ آفیشلز کے لیے بھی 1 پارکنگ اسٹینڈ  بنایا گیا ہے ،  بہترین سفری سہولیات کے لیے  لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے 30 اے سی بسوں اور دو وینز کا بھی بندوبست کیا گیا جن میں شائقین کو اسٹیڈیم تک  پہنچایا جائے گا۔