Friday, March 29, 2024

  لاہور :  پی آئی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا

   لاہور :  پی آئی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ائیر پورٹ پر لندن سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پرندہ ٹکرا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ائیرکرافٹ کو نقصان پہنچا ذرائع کے مطابق پرندہ طیارے کے انجن کی بجائے باڈی سے ٹکرایا حادثہ کے بعد طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا اسی طیارے نے مانچسٹر واپس جانا تھا،تاہم اب طیارہ کی روانگی تاخیر کا شکار ہےدوسری جانب ائیرپورٹ پر جہازوں کے انجن سٹارٹ کرنیوالے الیکٹرانک مشین خراب ہو گئی جس کے باعث لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 303 تاخیر کاشکارہوئی۔