Friday, April 26, 2024

لاہور : پولیومہم کیلئے فراہم کی جانیوالی ویکسین کے زائد المیعاد ہونے کا انکشاف

لاہور : پولیومہم کیلئے فراہم کی جانیوالی ویکسین کے زائد المیعاد ہونے کا انکشاف
December 19, 2015
لاہور(92نیوز)انسداد پولیو مہم کے لیے فراہم کی جانے والی پولیو ویکسین کے زائد المیعاد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ویکسین پر موجود وی وی ایم کے نشان کی رنگت بھی تبدیل ہو چکی ہے۔ ضلع لاہور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم اکیس دسمبر کو شروع ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق پولیو ورکرز کو جوویکسین فراہم کی گئی ہے وہ زائد المیعاد ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین پر موجود وی وی ایم کے سفید نشان کی رنگت تبدیل ہونے کا مطلب ویکسین قابل استعمال نہیں ہے اور پولیو ورکرز کو جو ویکسین فراہم کی گئی ہے اس کی رنگت یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ضلع لاہور میں انسداد پولیو مہم اکیس سے تیئیس دسمبر تک چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے پندرہ لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے ساڑھے تین ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق انسداد پولیو مہم میں استعمال ہونے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت کے معیار کے عین مطابق ہے ۔