Saturday, April 20, 2024

لاہور : پولیس کے سرچ آپریشن میں اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ،13افراد گرفتار

لاہور : پولیس کے سرچ آپریشن میں اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ،13افراد گرفتار
December 19, 2015
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں  پولیس کا شہر بھر میں آپریشن علاقہ غیر سے لاہور میں غیرقانونی طور پر اسلحہ فروخت کرنے والے تیرہ افراد کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہور امین وینس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔ پشاور سے لاہور میں داخل ہونے والی گاڑی کو خفیہ اطلاع پر پکڑا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے بر آمد ہونے والے اسلحہ میں کلاشنکوفیں اور شارٹ گنز سمیت درجنوں جدید پسٹلز اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزموں کی نشاندہی پر مزید افراد کو گرفتار کرکے اس گروہ کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔