Sunday, September 8, 2024

لاہور : پولیس کی موجودگی میں مسلح شخص نے اسپتال میں گھس کر زیر حراست ملزم کو گولیاں ماردیں

لاہور : پولیس کی موجودگی میں مسلح شخص نے اسپتال میں گھس کر زیر حراست ملزم کو گولیاں ماردیں
January 13, 2016
  لاہور(92نیوز)جناح اسپتال میں فائرنگ کاایک اور واقعہ پیش آ گیا جوہرٹاؤن کے رہائشی حارث نے اسپتال کی ایمرجنسی میں گھس کر علاج کے لیے داخل زیرحراست ملزم اظہرکوگولیاں ماردیں، پولیس منہ دیکھتی رہ گئی، اسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے ملزم حارث کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق جناح  اسپتال کی ایمرجنسی میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایمرجنسی میں داخل اظہر نامی مریض جو کہ ایک شخص کے قتل کے الزام میں پولیس کی حراست میں تھا اس پر حارث نامی شخص نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے اظہر شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی نگرانی پرمامورپولیس اہلکاردب گئے ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے ملزم حارث کو اسلحہ سمیت دبوچ لیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ زیر علاج ملزم اظہر پر فائرنگ کرنے والے ملزم حارث کا کہنا تھا کہ اظہر نے اس کے دادا کو کلہاڑیوں کےوارکرکےقتل کردیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے اس پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور ہسپتال کی ایمرجنسی سے گولیوں کے چار خول بھی ملےہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری طرف ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور میں کام بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ عملے کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔