Monday, September 16, 2024

لاہور : پولیس کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن‘ درجنوں موٹرسائیکلیں بند

لاہور : پولیس کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاﺅن‘ درجنوں موٹرسائیکلیں بند
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں پولیس کا ون ویلرزکے خلاف کریک ڈاون جاری۔ پولیس کی رات گئے تک شہر کی اہم سڑکوں پر ناکا بندی‘ درجنوں موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں رات گئے پولیس کی جانب سے فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیووارڈ، کینال روڈ، مال روڈ، علامہ اقبال روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر ناکا بندی کی گئی جس کے دوران کاغذات نہ ہونے پر درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ناکا بندی رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کی گئی جبکہ یہ سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا۔