Saturday, April 20, 2024

لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ، چوریاں کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ، چوریاں کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار
November 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے گھروں میں چوریاں کرنے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں گرفتار تین رکنی ڈکیت گینگ میں شامل ملزمان کی شناخت اویس ، شاہزیب اور امیر حمزہ کے نام سے ہوئی جبکہ ملزمان نے ایک دن قبل کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں وارات کی تھی ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، دو لاکھ روپے نقدی ، لیپ ٹاپ اور موبال فونز برآمد کر لیے گئے ۔