Friday, April 19, 2024

پھرتیاں !!! لاہور پولیس ہاسٹل میں قیام پذیر صحافیوں، ڈاکٹروں، وکلاءکو پکڑ کر لے گئی

پھرتیاں !!! لاہور پولیس ہاسٹل میں قیام پذیر صحافیوں، ڈاکٹروں، وکلاءکو پکڑ کر لے گئی
November 29, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر ہوسٹل پر چھاپہ مارا۔ سٹوڈنٹس، ڈاکٹرز، وکلاءاور صحافیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے تھانے لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ہاسٹل پر مارا چھاپہ۔ مجرم تو کوئی ملا نہیں۔ ہاسٹل میں رہنے والے سٹوڈنٹس، ڈاکٹرز، وکلاءاورصحافیوں کو مجرموں کی طرح اٹھا کر لے گئی اور حوالات میں بند کر دیا۔ کسی نے آئی ڈی کارڈ دکھایا توکسی نے کوئی اور کوائف لیکن پولیس نے ایک نہ سنی۔ مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے شرفاءاور بے گناہوں کو تنگ کرنا پولیس کا وطیرہ ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے کچھ نہ ملا تو تھانے والوں کو باری باری سب کو چھوڑنا پڑا۔