Thursday, March 28, 2024

لاہور: پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 اہلکاروں سمیت 3 زخمی

لاہور: پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 اہلکاروں سمیت 3 زخمی
March 14, 2017
لاہور(92نیوز)لیڈی ولینگڈن اسپتال کے نزدیک فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا جن کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر اعلی نے واقعہ کا نوٹس لے کر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی ہدایات کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق لیڈی ولنگڈن اسپتال کے قریب ڈاکو پکڑنے کے لیے جانے والی سی آئی اے سول لائنزپولیس کی ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی جس سے دو کانسٹیبل اور ان کا مخبر زخمی ہو گیے ۔۔زخمیوں کوتشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں آپریشن کے بعد دو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی  ہے جبکہ ظفر کانسٹیبل کی حالت تشویشناک  ہے ۔ سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار خفیہ اطلاع پر مجرمان کو پکڑنے جا رہے تھے لیکن انفارمیشن لیک ہوگئی ۔ وزیر اعلی کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہےاور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کے ساتھ مجرمان کو بھی فوری گرفتار کرنے کی ہدایات کی گئی  ہے ۔