Friday, May 10, 2024

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنیوالے افراد کی نشاندہی پر ایک لاکھ انعام مقرر کردیا

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنیوالے افراد کی نشاندہی پر ایک لاکھ انعام مقرر کردیا
May 11, 2016
لاہور(92نیوز)پولیس نے تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے افراد کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی اور ملزموں کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کا کہا گیا۔ پولیس نے ملزموں کی پانچ تصاویر جاری کرتے ہوئے نشاندہی کرنے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا ہے۔ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ پر تحریک انصاف کی طرف سے پولیس سمیت حکمران جماعت پر طرح طرح کے الزامات عائد کیے گئے۔ تحریک انصاف کے مطابق مسلم لیگ نون کے افراد نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ پولیس بھی جلسہ ختم ہوتے ہی موقع سے چلی گئی تھی۔ واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواستیں بھی دی گئیں۔ پولیس نے فوٹیج میں موجود ملزموں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کر دی ہے۔