Wednesday, April 24, 2024

لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی پلان بنا لیا‘ دس ہزار اہلکار تعینات

لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی پلان بنا لیا‘ دس ہزار اہلکار تعینات
December 30, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے نیوایئرنائٹ کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق دس ہزار اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مکمل طور پر ہائی الرٹ رہے گی۔ سکیورٹی پلان کے مطابق نیوایئرنائٹ پر ہلڑبازی‘ ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور پولیس کا اسپیشل سیل شہر بھر کی مانیٹرنگ کرے گا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ جات پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا۔ نیوایئر نائٹ پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز میں غیراخلاقی تقریبات پر سخت کارروائی ہو گی۔