Friday, April 19, 2024

لاہور پولیس نے شب برات کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

لاہور پولیس نے شب برات کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا
May 21, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورپولیس نے شب برات کےلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا شہر میں پانچ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ آتش بازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور پولیس کی طرف سے جاری کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق شب برات کے موقع پر شہر بھر میں آتش بازی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔ پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈویژنل ایس پیز آتش بازی کا سامان بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت پانچ ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، ایس پیز اپنی ڈویژن میں واقع مساجد اور دیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی خود چیک کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورت کو یقنی بنانے کےلئے علاقے میں گشت کرینگے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپر ز تعینات ہونگے جبکہ ایلیٹ فورس،کیوک ریسپانس فورس،ڈولفن فورس کے اہلکار شہر میں گشت کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کےلئےہر وقت الرٹ رہینگے ۔ مساجد میں عبادت کےلئے آںے والوں کو میٹل ڈیٹیکٹر اور جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی بھی کی جائے گی ۔