Tuesday, April 23, 2024

لاہور پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، ڈاکوؤں کے نام مظہر اور ناصر، مصری شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، ڈاکوؤں کے نام مظہر اور ناصر، مصری شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
June 22, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ نواب ٹاؤن میں دو ڈاکو موٹرسائیکل سوار فیملی کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو مظہر اور ناصر مارے گئے۔ مصری شاہ کے محلہ فیض آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ذیشان جاں بحق ہو گیا۔ گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔