Friday, April 19, 2024

لاہور پولیس عیدی اکٹھی کرنے کے چکر میں فرعون بن گئی

لاہور پولیس عیدی اکٹھی کرنے کے چکر میں فرعون بن گئی
September 11, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  لاہور پولیس عیدی اکٹھی کرنے کے چکر میں فرعون بن گئی چوری کے الزام میں چائے فروش کو پکڑا پٹائی کرکے عیدی بنائی اور چھوڑ دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس ہوئی آپے سے باہر پھر ایک بار چائے فروش کو مار مار کرکیا برا حال چوری کا سائیکل خریدنے کے الزام میں پہلے پکڑا اچھرہ پولیس نے اور لے گئی تھانے  تفتیش کا پھر وہی روایتی انداز پہلے کی غریب کی ٹھکائی پھر طلب کر لی عیدی رشوت لی اور چھوڑ دیا۔ اچھرہ کے بعد خبر پہنچی سمن آباد پولیس کو پکڑا چائے فروش کو لے گئی تھانے یہاں بھی ہوئی اس کی پٹائی اورجان چھڑانے کیلئے دینا پڑ ی اٹھارہ ہزار روپے رشوت چائے فروش عزیز نے دی دہائی تو بات پولیس کے اعلی حکام تک پہنچی ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔