Tuesday, April 23, 2024

لاہور: پولیس اہلکار ہوٹلوں سے مفت شراب وصول کرنے میں مصروف

لاہور: پولیس اہلکار  ہوٹلوں سے مفت شراب وصول کرنے میں مصروف
November 23, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور کے شہری ڈاکووں کے رحم کرم پر ہیں اور لگتا ہے جیسے پولیس کو  کوئی پروا ہی نہیں شیرجوان عوام کو تحفظ فراہم کرنے کےبجائے ہوٹلوں سے مفت شراب وصول کرنے میں مصروف ہیں جبکہ نائنٹی ٹونیوزنےشراب  لینےوالے اہلکاروں کی فوٹیج حاصل کرلی  ۔

تفصیلات کےمطابق زندہ دلان لاہور مختلف علاقوں میں ڈاکووں  کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں  مگر پولیس کو اس کی کوئی پروا نہیں ۔  نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی یہ فوٹیج  بے لگام پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ رہی ہے اس فوٹیج  میں واضح دیکھا جا سکتا ہے یونیفارم پہنے پولیس اہلکار ایک ہوٹل سے رشوت میں شراب لے  رہے ہیں  یہ اہلکار  اپنی سر پرستی میں رات گئے نجی ہوٹلوں میں شراب کی فروخت کرواتے ہیں مگر انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ شراب بطور رشوت  وصول کرنے والے  یہ پولیس اہلکار ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود  ایسے ہوٹلز کے باہر پہرہ دیتے ہیں جہاں شراب فروخت ہوتی ہے جبکہ یہ شراب خرید کرآنےوالوں سے دیہاڑیاں بنانےمیں مصروف بھی رہتے ہیں ۔