Friday, March 29, 2024

لاہور : پولیس اور مظاہرین میں تصادم ،میٹروبس دوبارہ بند

لاہور : پولیس اور مظاہرین میں تصادم ،میٹروبس دوبارہ بند
January 4, 2017

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مظاہرے کے باعث پولیس سارا دن سڑکوں پر رہی  مظاہرین نکلے تو پولیس سے تصادم ہو گیا۔لاٹھی چارج  اورشیلنگ کے نتیجے میں متعدد مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی  جبکہ ڈی ایس پی اور کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اہم شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی کلمہ چوک پر اس وقت صورتحال بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا تو تصادم ہو گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ بھی کی جھڑپ کے نتیجہ میں ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور تین اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ متعدد مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔ ادھرمختلف علاقوں سے پولیس نے دو سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔