Friday, May 3, 2024

لاہور :پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کے خلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج

لاہور :پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کے خلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج
November 28, 2015
  لاہور(92نیوز)لاہور میں خواجہ سرائوں کا حکومت ،پولیس اورمحکمہ سماجی بہبودکے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،مارچ  اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا انتظامیہ کی یقین دہانی پر خواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق   پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کی پکڑ دھکڑ سے تنگ آ کر خواجہ سرا سڑکوں پر نکل آئے خواجہ سرا اپنے گرو نیلی رانا کی قیادت میں پریس کلب سے مارچ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی پہنچے اوردھرنا دیا خواجہ سرا سینہ کوبی  کرتےاور نعرے لگاتے رہے۔ خواجہ سراء پولیس اور سوشل ویلفئیر سے شدید نالاں نظر آئے ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی روٹی کا بندوبست ہو تو وہ سڑکوں پرمانگتے کیوں کر نظر آئیں گے۔ دھرنادئیےبیٹھےخواجہ سراؤں نے ڈانس بھی کیا  گھنٹوں کےاحتجاج کےبعدانتظامیہ انہیں سی سی پی اوآفس لےگئی جہاں باضابطہ مذاکرات کی یقین دہانی پرخواجہ سراؤں نےاحتجاج ختم کردیا۔ خواجہ سرائوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے سے بھی یہ سوال پوچھاہے کہ ان کی ذمہ داری توکوئی اٹھانےکوتیارنہیں مگرزندہ رہنےکی کوششوں پربھی قدغن لگائی جارہی ہے۔