Friday, March 29, 2024

لاہور، پنڈی بھٹیاں، کبیروالا اور گوجرہ میں رم جھم سے سموگ کی شدت میں کمی

لاہور، پنڈی بھٹیاں، کبیروالا اور گوجرہ میں رم جھم سے سموگ کی شدت میں کمی
November 13, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور، پھولنگر، پنڈی بھٹیاں، لیہ، کبیروالا اور گوجرہ میں رم جھم سے سموگ کی شدت میں کمی آگئی۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقوں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ،رائیونڈ روڈ پر رم جھم ہوئی جبکہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مغل پورہ، اچھرہ میں بھی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ پھولنگر، پنڈی بھٹیاں، لیہ، کبیروالا اور گوجرہ میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ ہلکی بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آگئی۔ مانسہرہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ ناران کاغان ، بٹی کنڈی ، کمراٹ، لواری ٹاپ میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ محکمہ موسمیات نے آج مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کر دی۔