Friday, April 19, 2024

لاہور ، پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، طلبہ کا احتجاج

لاہور ، پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، طلبہ کا احتجاج
December 13, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ۔ مشتعل طلبہ نے کریم بلاک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
کریم روڈبلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی شماریات کی طالبہ ارم منظور آج صبح سڑک پار کرتے ہوئے ایل ٹی سی کی تیز رفتار بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی ۔ ارم منظور کو اسپتال لے جایا گیا لین وہ جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
طالبہ ارم منظور کو ایل ٹی سی کی بس تلے کچلے جانے کی خبر پہنچی تو پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی ۔
ویرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے فرار ہونے والے بس ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تو طلباء نے بھی احتجاج ختم کیا ۔