Thursday, April 25, 2024

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ، متعدد طلبا زخمی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ، متعدد طلبا زخمی
January 22, 2018

لاہور (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے ۔
علم کی تلاش میں نکلے اکھڑ مزاج نوجوانوں نے پنجاب یونیورسٹی کی سڑکوں کومیدان جنگ میں بدل دیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کی دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی طلبا زخمی ہو گئے ۔
ہنگامے کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک طلبا تنظیم کے فیسٹول کو روک دیا گیا ۔ رات کے وقت توڑ پھوڑ ہوئی ، صبح کو معاملہ سلجھا مگر دوپہر کو حالات پھر بگڑ گئے ۔
آنسو گیس کی شیلنگ کے باوجود ڈنڈا بردار طلبا کے سامنے پولیس اہلکار بے بس نظر آئے ۔ مشتعل طلبا نے توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے ۔
ہنگامہ آرائی کے دوران طلبہ تنظیم نے ایس پی اقبال ٹاؤن کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے ۔ گاڑی میں موجود اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی ۔

سی سی پی او لاہور  امین وینس نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ جس نے بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اس کیخلاف کارروائی کریں گے ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رضا گیلانی کا کہنا ہے  معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی میں اب صرف تعلیم ہو گی  کوئی تماشہ نہیں ہوگا۔