Saturday, May 4, 2024

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ‘ 30 من مضرصحت گوشت ضبط‘ 2 افراد گرفتار

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ‘ 30 من مضرصحت گوشت ضبط‘ 2 افراد گرفتار
May 7, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور والے آج بیمار اور جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر رائیونڈ سے لایا جانے والا تیس من سے زائد مضرصحت گوشت قبضے میں لے لیا۔ گوشت شہر کے مختلف علاقوں اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکہ لگا کر رائیونڈ سے کار اور منی ٹرک کے ذریعے لایا جانا والا مضرصحت گوشت ضبط کر لیا۔ فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں طارق اور اکبر کو بھی حراست میں لے لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے یہ گوشت لایا گیا تھا اور جن ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا وہاں بھی آج ہی کارروائی کی جائے گی۔ مضرصحت گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔