Friday, April 19, 2024

لاہور : پسند کی شادی کرنیوالے پریمی جوڑے کے والدین ایکدوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے

لاہور : پسند کی شادی کرنیوالے پریمی جوڑے کے والدین ایکدوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے
September 2, 2016
لاہور(92نیوز)لڑکے کو پسند کی شادی مہنگی پڑ گئی سسرالیوں نے احاطہ عدالت میں دلہا میاں کی ٹھکائی کردی لڑکے اور لڑکی کے خاندان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق  قصورکے رہائشی اصغرنے شائستہ سے پسند کی شادی کی جس کے خلاف لڑکی کے والدین نے عدالت سے رجوع کر لیا تاہم عدالت نے جوڑے کو ایک ساتھ رہنے کا حکم دے دیا۔ پریمی جوڑا جیسے ہی احاطہ عدالت میں پہنچا تو سسرالیوں نے دولہا اصغر کی درگت بنا ڈالی اور شائستہ کو چھیننے کی کوشش بھی کی۔ لڑکے اور لڑکی کے خاندان آپس میں گتھم گتھا ہوئے تو احاطہ عدالت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ جبکہ لڑکی کے ماں باپ دہائیاں دیتے رہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حالات پرقابوپانے کے لیے ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام افراد کوحراست میں لے لیا جبکہ موقع پاتے ہی اصغراپنی دلہنیا شائستہ کو لے کر ہائیکورٹ سے روانہ ہوگیا۔