Thursday, April 25, 2024

لاہور پریس کلب کے انتخابات، ارشد انصاری صدر،ذوالفقار مہتونائب صدر منتخب

لاہور پریس کلب کے انتخابات، ارشد انصاری صدر،ذوالفقار مہتونائب صدر منتخب
December 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور پریس کلب کے انتخابات2019  میں  جرنلسٹ اتحاد گروپ کے محمد ارشد انصاری صدر ،ذوالفقار مہتو نائب صدر منتخب ہو گئے ۔ لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2019 کا میدان جرنلسٹ گروپ کے اتحاد نے جیت لیا ۔ مجموعی طور پر 2076 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، جرنلسٹ کے محمد ارشد انصاری 1246 ووٹ لیکر صدر  منتخب ہوئے جب کہ ان کے مقابل پروگریسو گروپ کے محمد شہباز میاں 804ووٹ حاصل کر سکے ۔صدارت کی نشست پر کاسٹ کئے گئے 23ووٹ مسترد قرار پائے ۔ سینئر نائب صدر کی سیٹ پر بھی جرنلسٹ کاامیدوار جیتا،ذوالفقار مہتو نے 1292 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مقابل پروگریسو کے محمد رحمان بھٹہ 703 ووٹ حاصل کر سکے ۔ سینئر نائب صدر کیلئے کاسٹ کردہ ووٹوں میں سے 80 کو مسترد کیا گیا۔ نائب صدر کی سیٹ پر جرنلسٹ کی ناصرہ عتیق 1133 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ،ان کے مد مقابل پروگریسو گروپ کے سید جواد رضوی 841ووٹ لے سکے ۔نائب صدر کی نشست کے لئے کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں سے 96ووٹ مسترد قرار پائے ۔ سیکرٹری کی نشست پر پروگریسو گروپ کے زاہد عابد 884ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، ان کے مد مقابل جرنلسٹ گروپ کے شہزاد بٹ نے 762ووٹ حاصل کئے ، سیکرٹری کی نشست پر امیدوار شاداب ریاض نے 237، شفیق اعوان نے 117ووٹ حاصل کئے جبکہ 75ووٹ مسترد ہوئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کے حافظ فیض احمد 1107ووٹ لے کر منتخب ہوئے، ان کے مد مقابل پروگریسو گروپ کے نوید عالم 859ووٹ حاصل کر سکے  ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لئے کاسٹ کئے گئے ووٹوں میں سے 108ووٹ مسترد ہوئے لاہور۔ خزانچی کی نشست پر بھی جرنلسٹ کے سالک حسین 1053ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، ان کے مد مقابل پروگریسو گروپ کے ظہیر احمد بابر نے 977ووٹ حاصل کئے ۔ خزانچی کی نشست کے لئے کاسٹ کئے گئے کل ووٹوں میں سے43ووٹ مسترد ہوئے ۔ لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کے لئے مجموعی طور پر 22امیدوار مد مقابل تھے  جن میں سے عمران شیخ902ووٹ، احمد رضا 875ووٹ، محمد شاہد چوہدری 797ووٹ، رانا طاہر 763ووٹ ، حسن تیمو جکھڑ728ووٹ ،محمد حسنین چوہدری 709ووٹ ، گل نواز احمد 704ووٹ، قاسم رضا 699ووٹ، اور فاطمہ مختار بھٹی 688ووٹ لے کر گورننگ باڈی کے ممبر منتخب ہو ئے ۔