Sunday, September 8, 2024

لاہور پریس کلب انتخابات 2016ءمیں پروگریسو گروپ کی شاندار کامیابی

لاہور پریس کلب انتخابات 2016ءمیں پروگریسو گروپ کی شاندار کامیابی
January 18, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پروگریسو گروپ نے میدان مار لیا۔ شہباز میاں صدر‘ عبد المجید ساجد نائب صدر اور شاداب ریاض جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ انتخابات دوہزار سولہ سترہ کیلئے پولنگ اتوار کے روز لاہور پریس کلب میں ہوئی جبکہ نتائج کا اعلان آج کیا گیا جس کے مطابق جرنلسٹ گروپ کو شکست ہوئی ہے۔ پروگریسو گروپ کے شہبازمیاں 981 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔ عبدالمجید ساجد 928ووٹ لے کر نائب صدر‘ شاداب ریاض996 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر زاہد گوگی 1002 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ظہیر احمد بابر فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر984ووٹ لے کر جیتے۔ گورننگ باڈی کی سیٹوں پر رانا شہزاد‘ محمد عمران‘ جواد رضوی‘ فرقان الٰہی‘ شیرافضل بٹ‘ اسماعیل جکھٹر‘ محسن علی‘ اظہر مقبول کامیاب رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کامیاب ہونے والے امیداروں کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جیتنے والے امیدار اپنی برادری کے لیے کام اور ان کے مسائل کے حل میں مدد کرینگے۔