Sunday, September 8, 2024

لاہور : پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے لگے،  ٹرانسپورٹرزنے بھی بیچاروں کی کھال اتارنی شر وع کردی

لاہور : پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے لگے،  ٹرانسپورٹرزنے بھی بیچاروں کی کھال اتارنی شر وع کردی
July 1, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور خالی ہونے لگا پردیسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے خوشی خوشی اپنے اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر کے ان کی خوشیوں پر پانی پھیر رہے ہیں انتظامیہ کی ناک کے نیچے اوورچارجنگ کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق عید الفطر کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں نے لاہور سے اڑان بھرنا شروع کر دی  شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ان سے زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز زائد کرایوں کی وصولی سے یکسر انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ حکومت سے منظور شدہ کرائے ہی وصول کر رہے ہیں۔ سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مسافروں کی شکایات کے باوجود یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے اوور چارجنگ پر قابو پایا ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت کے لیے لاری اڈا پر شکایات سیل تو بنا دیا گیا ہے لیکن وہاں خالی کر سیاں عوام کا منہ چڑاتی نظر آ رہی ہیں۔