Sunday, September 8, 2024

لاہور پر بادل چھا گئے‘ سردی میں اضافہ‘ خوشگوار موسم سے شہری خوش

لاہور پر بادل چھا گئے‘ سردی میں اضافہ‘ خوشگوار موسم سے شہری خوش
January 14, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور اور اس کے گردو نواح میں سرمئی بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ سردی تو بڑھ گئی لیکن ساتھ ہی موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کہیں ہلکے اور کہیں گہرے بادل‘ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ہیں۔ سردی تو بڑھ گئی لیکن موسم خوبصورت ہو گیا۔ دو روزقبل ہونیوالی بارش نے خشک سردی کا کیا خاتمہ۔ شہریوں کوسردی بڑھنے کی پروا نہیں۔ کہتے ہیں موسم سرما کسے کہتے ہیں اس کا پتہ تو اب چلا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے اکثر علاقے دھند کی شدید لپیٹ میں رہے۔ حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے کو لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر چند گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ دھند کا یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا۔