Saturday, April 20, 2024

لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  پہلی بار آبائی ملک میں ایکشن میں دکھائی دیئے

لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  پہلی بار آبائی ملک میں ایکشن میں دکھائی دیئے
August 2, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کاپہلی بار رنگ میں جلوہ، بچوں بڑوں سےدودوہاتھ کیےمداحوں کےساتھ سیلفیزلیتےرہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی  باکسرعامرخان پہلی بار اپنےآبائی ملک میں ایکشن میں دکھائی دئیے  باکسنگ رنگ میں ان کےحریف ننھےبچےاورجوان پرجوش دکھائےدیئےاورعامرخان کےساتھ دودوہاتھ کرتےرہے۔ عامرخان کاکہناتھاکہ وہ چاہتےہیں کہ پاکستانی نوجوان بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لیں اورملک کانام روشن کریں عامرخان کی اہلیہ کاکہناتھاکہ ان کی خواہش ہےکہ وہ ہرسال پاکستان آئیں لیکن عامرکی باکسنگ سےمحبت اکثراس راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ عامرجواکیڈمی قائم کررہےہیں اس سے کئی عامرخان پیداہونگے،باکسرعامرخان نےنوجوانوں کوصرف داؤپیچ ہی نہیں سکھائے،بلکہ اپنےمداحوں کےساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔ amir khan s