Sunday, September 8, 2024

لاہور: پاکستانی فلم ‘‘فکرناٹ’’ کا پریمیئر شو، تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت موسیقار اور گلوکاروں کی شرکت

لاہور: پاکستانی فلم ‘‘فکرناٹ’’ کا پریمیئر شو، تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت موسیقار اور گلوکاروں کی شرکت
March 10, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں پاکستانی نئی فلم ‘‘فکرناٹ’’ کا پرئیمر شو ہوا۔ خاتون ہدایتکارہ کی بنائی گئی فلم گیارہ مارچ کو ملک بھرمیں ریلیز ہو گی۔ ایجرٹن روڈ پر واقع سینما گھر میں نئی اردو فلم فکرناٹ کا پریمیئر شو منعقد ہوا۔ تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ رباب الماس، شیراز، شہلا رضا سمیت فلم کے موسیقار علی بدر اور گلوکاروں نے شرکت کی۔ فلم کی خاص بات ایک طویل عرصے کے بعد کسی خاتون ہدایتکارہ کا سامنے آنا ہے۔ اس موقع پر فلم کی ہیروئین رباب الماس نے فلم میں اپنے اوپر پکچرائز کئے ہوئے گیت پر شاندار پرفارمنس دی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ہدایتکار نئے چہروں کو فلموں میں متعارف کرائیں۔ رنگارنگ تقریب میں لالی وڈ کے نامور ستارے اور کاسٹ فلم کے ٹائٹل گیت پر جھومتے رہے۔ فلم گیارہ مارچ کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔