Saturday, May 18, 2024

لاہور: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی
November 8, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم سلطان جوہرکپ میں شرکت کےلئے گئی تھی۔ ٹیم نے ٹورنا منٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کی تیاری کےلئے اچھا موقع ملا۔ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں رنراپ رہنے والی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا استقبال ٹیم کے آفیشلز نے کیا۔ اس موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے طاہر زمان نے ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے ٹیم کو اچھی تیاری ملی۔ امید ہے بھارت میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ قومی ٹیم کے کپتان دلبر اور سینئرکھلاڑی حماد شکیل بٹ نے عزم ظاہر کیا کہ دسمبرمیں بھارتی سرزمین پہ ہونے والے جونیئر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ سلطان جوہر کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکےخلاف اچھی کارکردگی دکھا کر ثابت کیا ہے کہ اگر مزید محنت کی جائے تو جونیئر ورلڈکپ میں اچھے نتائج لائے جا سکتے ہیں۔