Sunday, May 12, 2024

لاہور : پانی کی ٹٰینکی سے لاش برآمد ، شناخت رفیع اللہ کے نام سے ہوئی

لاہور : پانی کی ٹٰینکی سے لاش برآمد ، شناخت رفیع اللہ کے نام سے ہوئی
January 1, 2017

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن میں پانی کی ٹینکی سے لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن میں  پانی کی ٹینکی سے لاش ملی ہے جس کی  شناخت رفیع اللہ  کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے ۔ پولیس کے مطابق رفیع اللہ کو قتل کیا گیا یا پھر ہلاکت کی کوئی اور وجہ ہے اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔