Friday, April 19, 2024

لاہور : پانچ اسلحہ سمگلر گرفتار

لاہور : پانچ اسلحہ سمگلر گرفتار
November 30, 2015
    لاہور(92نیوز)پولیس نےکاہنہ میں کارروائی کرتےہوئے اسلحہ سمگلرناصرمحمودخان سمیت 5افرادکوگرفتارکرلیاہے ،ملزمان علاقہ غیرسےناجائزاسلحہ گاڑیوں کےخفیہ خانوں میں رکھ کرپنجاب کےاسلحہ ڈیلرزکوسپلائی کرتےتھے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نے لاہور کےمضافاتی علاقے کاہنہ سے پانچ اسلحہ سمگلر گرفتار کرلئے ،ملزمان کےقبضےسے30بورکی 18ہزارگولیاں،12بورکے12میگزین،30بورکے35پسٹل اور6عددرپیٹرآٹومیٹک گنزبرآمدہوئی ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصرفیروزکےمطابق اسلحہ ڈیلرزکن افرادکوسپلائی کرتےتھے،یہ حقائق تفتیش کےبعدسامنےآئیں گے۔