Friday, April 26, 2024

لاہور: ٹھیکیدارنے کھدائی کے دوران سوئی گیس کی10انچ پائپ توڑدی، کئی علاقوں میں گیس بند

لاہور: ٹھیکیدارنے کھدائی کے دوران سوئی گیس کی10انچ پائپ توڑدی، کئی علاقوں میں گیس بند
June 6, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں نیس پاک کے ٹھیکیدار نے کھدائی کے دوران سوئی گیس کی دس انچ کی پائپ توڑ ڈالی جس سے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہو گئی۔ مین پائپ لائن تباہ ہونے سے شمالی لاہور کے متعدد علاقے متاثر ہوئے جن میں داروغہ والا، گجرپورہ، کوٹھی حق، شادباغ، نواز، سلطانپورہ، باغبانپورہ، جمیل آباد، مغلپورہ، ریلوے کالونی و دیگر علاقے شامل ہیں۔ کہیں گیس مکمل طور پر بند تھی تو کئی علاقوں میں پریشر انتہائی کم تھا جس سے صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ سوئی گیس نے نیس پاک کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔