Thursday, April 25, 2024

لاہور: ٹریفک وارڈن کا شہری پر تشدد

لاہور: ٹریفک وارڈن کا شہری پر تشدد
November 27, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے شہری نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کیا تو ٹریفک وارڈن نے بھی قانون کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔شہری کا گریبان پکڑا اورخود ہی سبق سکھانا شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس گردی کے واقعات تو عام تھے ہی اب ٹریفک وارڈنز نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ ایسا ہی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ریگل چوک لاہور میں  جہاں شہری کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر ٹریفک وارڈن طیش میں آ گیا اور قانون شکنی کرتے ہوئے خود ہی سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا۔ شہری نے منت سماجت کی لیکن سرپھرے ٹریفک وارڈن نے اس کی ایک نہ سنی اور سرعام اس کا گریبان پکڑتے ہوئے اس کی تذلیل شروع کر دی۔۔

ٹریفک وارڈن کا غصہ اس وقت رفوچکر ہو گیا جب اس نے میڈیا کو دیکھا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم نے منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا تو ٹریفک وارڈن نے شہری کا گریبان چھوڑ کر اس کا چالان کر دیا۔