Wednesday, April 24, 2024

لاہور : ٹریفک وارڈن نے وائرلیس سیٹ سے شہری کا سر پھاڑ دیا

لاہور : ٹریفک وارڈن نے وائرلیس سیٹ سے شہری کا سر پھاڑ دیا
December 18, 2015
  لاہور(92نیوز)لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا گیا ،وارڈن نے وائر لیس سیٹ سے شہری کا سر پھاڑ دیا۔ تفصیلات کےمطابق شہر لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو یا نہ ہولیکن آئے روز شہری پڑھے لکھے وارڈنز کے تشدد کا نشانہ ضرور بن رہے ہیں وارڈن پہلے تو مار پیٹ کرتے ہیں اور پھرپولیس بلوا کر بے گناہ کو حوالات میں بند کروا دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے گلبرگ سرکل میں  جہاں شہری رانا شبیراپنی کار پر مین مارکیٹ کی طرف جارہا تھا کہ ٹریفک وارڈن حسن نے روک کرچالان کرنے کی کوشش کی۔چالان کی وجہ پوچھنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر وہی ہوا جو وارڈنز کی جانب سے اکثر ہو رہا ہے۔۔۔ وارڈن حسن نے وائر لیس ماری اور شہری کا سر پھاڑ دیا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک سرکل انچارج موقع پر پہنچا تاہم اس نے شہری کی داد رسی کرنے کی بجائے اپنے پیٹی بھائی کی حمایت شروع کر دی اور بعد میں معاملے کو رفع دفع کروا دیا۔