Friday, April 26, 2024

لاہور: ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کرنےوالے ملزموں کے قریبی عزیز گرفتار

لاہور: ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کرنےوالے ملزموں کے قریبی عزیز گرفتار
November 26, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور میں ٹریفک سگنل پر کار سوار فیملی سے لوٹ مار کی واردات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نائنٹی ٹونیوز نے ڈاکوؤں کے جرائم کے ریکارڈ کی کاپی حاصل کر لی۔ پولیس نے ملزم کے بھائی اور قریبی دوست کو بھی حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس قانون اورکسی بھی چیز کو خاطر میں نہ لانے والے ان ڈاکوؤں نے چند روز قبل دن دیہاڑے ٹریفک سگنل پر سب کے سامنے دیدہ دلیری سے ڈکیتی کی ایسے واردات کی جیسے ملک میں جنگل کا قانون ہو؟ ملزمان ڈکیتی کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزم ضامن عباس اور علی نک کا کریمنل ریکارڈ لاہور پولیس نے حا صل کر لیا جس کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے بھی حاصل کر لی ملزمان کے ریکارڈ کے مطابق علی نک کے خلاف 26 جبکہ ضامن عباس کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ضامن عباس کے بھائی اوراس کے دوست کو بھی حراست میں لے لیاجبکہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں دونوں ملزمان کاتعلق جھنگ سے ہے اور وہ شادمان میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج ڈاکوؤں کے اہل خانہ کو دکھا کرتصدیق بھی کر لی گئی نائنٹی ٹونیوزنے ملزموں کی اصل تصاویر بھی حاصل کرلی ہیں۔ اس سے قبل نائنٹی ٹونیوز نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا پتہ چلاتے ہوئے اس کے مالک کو سامنے لے آیا تھا۔