Tuesday, April 16, 2024

لاہور، ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ڈولفن اہلکار نے شہری کو گولی مار دی

لاہور، ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ڈولفن اہلکار نے شہری کو گولی مار دی
December 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ڈولفن اہلکار نے شہری کو گولی مار دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پوری ڈولفن ٹیم کو معطل کرکے حوالات میں بند کرا دیا۔

عینی شاہد کے مطابق ڈولفن اہلکار نے بخت خان پر طاق کر نشانہ مارا، جبکہ ڈولفن اہلکاروں کا موقف ہے کہ ون فائیو پر جھگڑے کی اطلاع ملی، جب پہنچے تو بخت خان نے دوڑ لگا دی، جسے مشکوک سمجھ کر روکنے کی کوشش کی۔

ڈی آئی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے پوری ڈولفن ٹیم کو معطل کردیا،
کانسٹیبل فیصل، خالد معظم اور عادل کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے، شدید زخمی بخت خان کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔