Monday, May 6, 2024

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، شہباز شریف 12 جولائی کو نیب لاہور طلب

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، شہباز شریف 12 جولائی کو نیب لاہور طلب
July 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں 12 جولائی کو طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق نیب لاہورنے شہباز شریف کو سات سوالات پر مشتمل  طلبی کا سمن جاری کررکھا ہے۔ شہباز شریف دور کی بدعنوانیوں کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، نیب  نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں بھی بارہ جولائی کو طلب کرلیا۔ چینل 92 نیوز نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے شہباز شریف کو بھیجے گئے سوالنامے کا سراغ لگا لیا ، سات سوالات  پر مشتمل سوالنامے میں  سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھا  گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کے قیام کی سمری وزارت خزانہ اور قانون کی رائے کے بغیر کیوں منظور کی گئی۔ نیب کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ  جب ایک محکمہ پہلے سے کام کررہا تھا تو اس کے باوجود ایل ڈبلیو ایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا۔کس نقطے پرکمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف سے جواب طلب کیا  ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کو نیلامی کا عمل مکمل کیے بغیر کیوں ٹھیکہ دیا گیا۔