Sunday, September 8, 2024

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل میں شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل میں شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ
November 15, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب کی زیر حراست شہباز شریف کے خلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن میں گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔ نیب نے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سابق ایم ڈی بلال مصطفیٰ کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب کے قیدیوں سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے لگے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کےلئے سرکاری خزانے سے اربوں روپے ضائع کئے گئے۔ شہبازشریف کے احکامات پر غیر ملکی کمپنیوں کو نوازنے کے لئے مقامی کمپنیوں کو مکمل طورپر آؤٹ کیا گیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مہنگے ٹھیکے دینے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی ملوث رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مقامی کمپنیوں کو بھی الگ سے ٹھیکے دئیے گئے۔ ذرائع نے بتایا صفائی کی نگران کمپنی سے متعلق شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ خواجہ حسان، مہراشتیاق پر بھی غیر قانونی طور پر مہنگے ٹھیکے دینے کی منظوری دینے کا الزام ہے۔ دوسری جانب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار طاقتور بیورو کریٹ فواد حسن فواد کے لاہور میں پلازے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔