Friday, April 26, 2024

لاہور: ون ویلنگ کرتا نوجوان  موٹرسائیکل سے گرکر جاں بحق

لاہور: ون ویلنگ کرتا نوجوان  موٹرسائیکل سے گرکر جاں بحق
November 21, 2016

 لاہور(92نیوز)ون ویلِنگ کے شوق نے نوجوان کی  زندگی کا چراغ گل کردیا ۔لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں نوجوان ون ویلِنگ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ حمزہ شفیق کینال روڈ پر ون ویِلنگ کرتے ہوئے جا رہا تھا  مسلم ٹاون موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث نوجوان موٹرسائیکل پر اپنا توازن برقرار  نہ رکھ سکا اور گر کر شدید زخمی ہو گیا،حمزہ کو طبی امداد کے لیے فوری  طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔