Friday, April 19, 2024

لاہور ،ون ویلنگ نے ایک اور جان لے لی

لاہور ،ون ویلنگ نے ایک اور جان لے لی
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں  ون ویلِنگ نے ایک اورجان لے لی۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن  میں ویلِنگ کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے  ،حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ اسکا بیٹا زخمی  ہو گیا ۔ اقبال ٹاؤن میں سکیم موڑ کےقریب ایک موٹرسائیکل بے قابو ہوکر دوسرے موٹرسائیکل سےٹکرا گئی،جس کےنتیجے میں ایک موٹرسائیکل پرسوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیاجس کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کی ون ویلنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں ساجد اور ارتضیٰ کو گرفتار کر  لیاہے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت  نسرین بی بی  اور اسکے بیٹے کی شیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔