Friday, April 19, 2024

لاہور: وزیراعلیٰ شہبازشریف سے استنبول واٹر اینڈ سیوریج ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ شہبازشریف سے استنبول واٹر اینڈ سیوریج ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
May 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ واساز کو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے جدت کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ استنبول واٹراینڈ سیوریج ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عملے کی تربیت اور واساز میں اصلاحات کا خیرمقدم کریں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے استنبول واٹر اینڈ سیوریج ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے، واساز میں اصلاحات، استعدادکار میں اضافے اور عملے کی تربیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف نے کہا کہ واساز کے عملے کی تکنیکی مہارت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام میں بہتری لانے کیلئے واساز کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں واساز میں اصلاحات کیلئے ترک ادارے کی معاونت کی پیشکش خوش آئند ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ ترکی کے وفد کی قیادت ایسکی کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈرسن ایتلا نے کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ اس مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔