Sunday, September 8, 2024

لاہور: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ،ٹی وآرزکے معاملے پرمفاہمت کی آخری کوشش کی ہدایت

لاہور: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ،ٹی وآرزکے معاملے پرمفاہمت کی آخری کوشش کی ہدایت
July 11, 2016
لاہور(92نیوز)رائیونڈ میں وزیراعظم کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں  نوازشریف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرزکےمعاملےپرآخری کوشش کرنے کی ہدایت کردی  وفاقی وزرانے آزادکشمیرمیں انتخابات پر بریفنگ  بھی دی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی  زیرصدارت رائیونڈ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،وفاقی وزیراسحاق ڈار اورپرویزرشیدنے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے  وفاقی وزرا کوٹی او آرز کے معاملے پر مفاہمت کی ایک اور کوشش کی ہدایت کردی ۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ کوشش کی جائے کہ معاملہ مفاہمت سے سلجھالیاجائے، اسحاق ڈار خورشید شاہ سے رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔ اجلاس میں طےپایاکہ خورشیدشاہ سے جلد ملاقات کی جائے ۔ دوران اجلاس وفاقی وزراکی جانب سے وزیراعظم کو آزادکشمیرالیکشن پربھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے انتخابات کےدوران پرتشددواقعات پر افسوس کااظہاربھی کیا ۔ وفاقی وزرا کے مطابق آزاد کشمیر میں انتظامیہ پیپلزپارٹی کے کنٹرول میں ہے جو لاقانونیت کی مرتکب ہورہی ہے۔