Friday, May 10, 2024

لاہور والے 13 دسمبر کو فیصلہ سنا دیں گے، مریم نواز

لاہور والے 13 دسمبر کو فیصلہ سنا دیں گے، مریم نواز
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ملتان کے لوگوں نے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کر دکھایا تو لاہور تو پھر لاہور ہے۔ لاہور والے 13 دسمبر کو فیصلہ سنا دیں گے۔

پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کیلئے تیاریوں کے پیش ن مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مریم نواز نے داروغہ والا میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ روحیل اصغر کو ایم این اے نہیں چچا مانتی ہوں، لاہور کے جلسے کا آغاز این اے ایک سو اٹھائیس سے پہلے ہی ہو چکا ہے۔ جعلی وزیر اعظم کا نیا نام تابعدار خان رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر جعلی وزیر اعظم نے اجازت نہ دی تو کیا پھر جلسہ نہیں ہوگا؟۔ اگر ملتان میں سڑکوں پر لوگ آ سکتے ہیں تو کیا لاہور میں نہیں آئیں گے۔ اگر لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہےلاہور کو نوازشریف جیسا بیٹا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا کہ 13 دسمبر کو لاہور فیصلہ کرے گا۔ بتا دیا گیا ہے کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، جعلی عمران خان کے چند دن رہ گئے ہیں، گھر بھیجنے کی ذمہ داری لاہور شہر کی رہ گئی ہے۔